نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ان کی انکس میڈیا کیس اسکینڈل میں مبینہ ملوث رہنے پر پیشگی ضمانت کی درخواست پر کل بحث کرے گا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے درخواست جسٹس اے کے پاٹھک کے پاس پیش کی گئی لیکن ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل نوشار مہتا کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث اس کیس کی سماعت کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ کپل سبل جو چدمبرم کی جانب سے پیروی کررہے ہیں، آج کہا کہ وہ دوپہر کے بعد موجود نہیں رہیں گے جن کی بناء پر کارروائی کیلئے کل تک ملتوی کردیا گیا۔ سینئر کونسل نے بیان دیا کہ چدمبرم سے متعلقہ وہی کیس ہے جن کا سی بی آئی نے رجسٹرڈ کیا ہے فرق صرف اتنا ہیکہ سی بی آئی کی جانب سے حراست پر چدمبرم کو راحت مل چکی ہے لیکن اب انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے ان کی گرفتاری اس کیس کے سلسلہ میں تحویل میں لینے کی درخواست کی گئی ہے۔