پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی کے لیے فنڈس کی اجرائی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی کے لیے مناسب فنڈز منظور کرتے ہوئے کل احکامات جاری کی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ یونیورسٹی کے لیے حکومت نے 17 کروڑ روپئے منظور کر کے فوری طور پر جاری کرنے کے فیصلہ کے تحت احکامات جاری کئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ راجندر نگر میں واقع پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی میں حکومت نے دس نئے عہدوں کا قیام عمل میں لانے کی منظوری دی ہے ۔ جس میں وائس چانسلر رجسٹرار کنٹرولر آف ایگزامنیشنس ، اسٹوڈنٹس افیر ڈین ( طلباء امور کے ڈین ) اسٹیٹ آفیسر یو ڈی اسٹینو جائیدادوں کو قائم کرنے منظوری شامل ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کئے ۔۔

 

لندن سے کویتا کی واپسی ایرپورٹ پر شاندار استقبال
حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی )تلنگانہ جاگروتی کی صدر و نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کویتا لندن کے دورہ کے بعد شہر حیدرآباد واپس ہوگئیں ۔ لندن میں دولت مشترکہ ممالک کی خاتون ارکان پارلیمنٹ کی کانفرنس میں انہو ں نے شرکت کی تھی ۔ حیدرآباد واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر آنگن واڑی اساتذہ ‘ جاگروتی کارکنوں اور ٹی آر ایس کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے ۔