پی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کی سالگرہ تقریب

شمس آباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر شمس آباد سے ایک وفد نے ان سے ملاقات کر کے ان کی گلپوشی کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ، ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، پی شیکھر گوڑ ، پون کمار ، سریدھر کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔۔
پارک حیات حیدرآباد پر فوڈ سیزن کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آکانشا سکسینا ، پبلک ریلیشنس ایگزیکٹیو ، پارک حیات حیدرآباد روڈ نمبر 2 ، بنجارہ ہلز کے بموجب شہر حیدرآباد میں پارک حیات ماسٹرس فوڈ اینڈ وائن اس کے چوتھے سیزن کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ 23 ستمبر کو سب سے بڑے سالانہ ایوینٹ کی رونمائی کی گئی ۔ بین الاقوامی شیفس نے نوڈل بنانے کا سچوان فن بتایا ۔ ایک ہزار سالہ قدیم روایتی سچوان نوڈل بنانے کا فن کئی سالوں سے اپنایا جارہا ہے ۔ شمالی و جنوبی اٹالین پکوان بھی اپنے ذائقہ میں منفرد ہوتے ہیں ۔ ماسٹر شیفس کی کلاسیس کے تین سال بہترین ڈنرس اور منفرد ذائقہ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں ۔۔