حیدرآباد۔/5نومبر، ( پریس نوٹ ) پی سیٹ 2014 کوالیفائی BPed, UGDPed امیدواروں کو 5اور 6نومبر کی تواریخ میں آخری مرتبہ ویب آپشن بتانا تھا لیکن اس تاریخ میں 11 اور 12نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹhttp://pcect.ac.in ملاحظہ کریں۔ یہ اطلاع پروفیسر وائی کشور، کنوینر بی سیٹ 2014 ایڈمیشن ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی نے دی ہے۔
LPCET-2014
کیلئے ویب کونسلنگ
حیدرآباد۔/5نومبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام امیدواروں جنہوں نے LPCET-2014 میں شرکت کی ہے ، مطلع کیا گیا ہے کہ لینگویج پنڈت ٹریننگ کورسیس TPT,HPT,UPT میں داخلوں کیلئے ویب کونسلنگ کا آغاز 7نومبر سے عمل میں آئے گا۔ رینک کی بنیاد پر اہل امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ http://lpcet.cgg.gov.inپر رکھ دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں جن امیدواروں کے رینک بتائے گئے ہیں وہ ای سیوا یا اے پی آن لائن پر 7نومبر سے60روپئے فیس ادا کرکے اپنی ترجیحات 7نومبر تا 12نومبر http://lpcet.cgg.go.in پر پیش کریں۔ کونسلنگ کا طریقہ کار بھی مذکورہ ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔