پی سا مینار کی تعمیر میں کتنا عرصہ لگا؟

بچو! پی سا مینار ایک چرچ کیتھڈرل آف پیسا کی عمارت کا حصہ ہے ۔ جو اٹلی کے شہر پی سا میں واقع ہے ۔ اسے مخصوص رومن اسٹائل میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک طرف جھکاؤ ہے ۔ یہ مینار 1173 میں تعمیر ہونا شروع ہوا ۔ اس کی 8 منزلیں ہیں ۔ مینار جھکی ہوئی جانب 27,183 فٹ ( 86.55 میٹر ) اور بلندی کی جانب 70.56 میٹر ( 02,186 فٹ ) اونچا ہے ۔
اگرچہ اس مینار میں ابھی تک وہ پرانی گھنٹیاں موجود ہیں جو اس کی تعمیر کے وقت لگائی گئی تھیں لیکن اب ان کا استعمال نہیں کیا جاتا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر 200 برسوں میں مکمل ہوئی یعنی دو صدیاں بیت گئیں جب اس کی تین منزلیں مکمل ہوگئیں تو اچانک معلوم ہوا کہ مینار ایک طرف سے نرم مٹی میں دھنس رہا ہے تو مزید تعمیر روک دی گئی اور اگلے 100 سال تک رکی رہی ۔ خیال تھا کہ اتنے عرصے میں مٹی سخت ہوجائے گی اور جھکاؤ ختم ہوجائے گا ۔ اس جھکاؤ کو ختم کرنے کی پہلی کوشش 1275 میں کی گئی 1350 میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی ۔ یہ مینار اپنی مقررہ جگہ سے 6 میٹر تک جھک چکا ہے ۔ یہ ہر سال 25.0 انچ یعنی ایک ملی میٹر کی رفتار سے جھک رہا ہے ۔ ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ جدید طریقوں سے مینار کو اگلے 300 سالوں تک گرنے سے بچالیا گیا ہے ۔ یہ وہی مینار ہے جس کی آخری منزل سے مختلف چیزوں کو گراکر گیلیلو نے ’’ کشش ثقل ‘‘ کے بارے میں اپنے تجربات کئے تھے ۔