حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب پی رام موہن راؤ نے آج صدر نشین تلنگانہ و اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ وزیر داخلہ ین نرسمہا ریڈی ، وزیر سنیما ٹو گرافی و کمرشیل ٹیکس سرینواس یادو سے اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ وہ گذشتہ 30 سال سے شعبہ سنیما ٹو گرافی اور فلم ڈیولپمنٹ سے وابستہ ہیں ۔ اس لیے اس میدان میں جو بھی مسائل پیدا ہوں گے ان کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ اس موقع پر ین نرسمہا ریڈی ، سرینواس یادو ، کے کیشو راؤ رکن پارلیمنٹ ، رمنا چاری ، فلمی اداکار سونا ناگیشور راؤ ، بھرت راج ، ٹی سامیشور راؤ ، ادھا یشٹی گری راؤ ، مرلی موہن ، پریم سنگھ راٹھوڑ ، وجئے چندر ، کے علاوہ دیگر فلمی اداکار اور فلمی صنعت سے وابستہ ، مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے صدر نشین پی رام موہن راؤ کو مبارکباد دی ۔ اس کے ساتھ تلنگانہ ایمپلائز اسوسی ایشن فلم ڈیولپمنٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن اور فلمی شعبہ سے وابستہ دیگر اسوسی ایشنوں کے نمائندے مبارکباد اور بکثرت گلپوشی کی۔۔