حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے یو جی سی نے سنگل گرل چائیلڈ اسکالر شپس کو متعارف کیا ہے ۔ جس کا مقصد ارکان خاندان میں واحد لڑکی رکھنے والوں کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔ اس مقصد کے لیے اندرا گاندھی اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسکالر شپس کے لیے کوئی بھی ایسی لڑکی جو کہ خاندان میں واحد ہو اور کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورس کے سال اول میں داخلہ کے خواہش مند ہو درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ درخواست گذار کی حد عمر 30 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ آن لائن درخواست داخل کیا جانا چاہئے ۔ اسکالر شپس کے تحت دو سال تک 3100 روپئے اسٹائیفنڈ کے طور پر دیا جائے گا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ b4s.in/plus/PIG149 ملاحظہ کریں ۔۔