حیدرآباد۔29جون ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں پائے جانے والے تمام پوسٹ گریجویٹ کالجس میں پی جی کورسیس میں داخلوں کے حصول کیلئے منعقدہ ’’OU – CET 2015‘‘ ( عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ 2015) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ای سریش کمار نے ’’ او یو سیٹ 2015‘‘ کے نتائج جاری کئے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر آف پی جی اڈمیشن عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر گوپال ریڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران عثمانیہ یونیورسٹی بھی موجود تھے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ 2015 کے نتائج عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.osmania.ac.in لاگ ان کر کے ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ۔