آوٹ لک میگزین کا سروے، پرنسپل کالج ڈاکٹر جی گالی ونود و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔2جولائی(سیاست نیوز) پرنسپل پی جی کالج آف لاء ‘ عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر جی گالی ونود کمار نے کہاکہ آئوٹ لک میگزین سروے کے مطابق پی جی کالج آف لاء ‘ عثمانیہ یونیورسٹی نے قومی سطح پر تین مرتبہ مسلسل چودہواں مقام حاصل کرنے کے بعد اس مرتبہ نویں مقام حاصل کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کا وقار بلند کیاہے۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گالی ونود کمار نے کہا کہ آئوٹ لک میگزین ہر سال اس طرح کا سروے کراتا ہے جس میں ہندوستان بھر کے پی جی کالج آف لاء کو شامل کرتے ہوئے بہتر لاء کالج کا انتخاب عمل میںلایا جاتا ہے ۔ گالی ونود کمار نے کہاکہ پی جی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی کا ملک کے ٹاپ لاء کالجس میںشمار کیاجاتا ہے جس سے اس ملک کو اب تک کے سب سے بہترین وکلاء دئے ہیں اس کے علاوہ ملک کے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے نامور ججس نے بھی یہاں سے تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی وزرائے اعظم ہند‘ چیف منسٹرس اور منسٹرس کوپی جی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔گالی ونود کمار نے کہاکہ سال 2013میںایک دلت مذکورہ لاء کالج کا پرنسپل بنایاگیاجب سے کالج کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال پی جی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی نے بین ریاستی مقابلوں میں انعام اول برائے ین جے یاسسوامیموریل مووٹ کورٹ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر گالی ونود کمار نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پی جی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی کے مزید بہتر مظاہرہ متوقع ہے۔