حیدرآباد 25 جون (پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز (IPE) حیدرآباد کے مندرجہ ذیل پی جی ڈی ایم پروگرامس بیاچ 2017-19 میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ پروگرامس اے آئی سی ٹی ای کے منظورہ ہیں اور اے آئی یو کی جانب سے انھیں ایم بی اے کے مماثل تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ پروگرامس ہیں۔ پوسٹ گرائجویٹ ڈپلوما اِن مینجمنٹ، جنرل / بینکنگ انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسس / ریٹیل مارکٹنگ / انٹرنیشنل بزنس / ہیومن ریسورس مینجمنٹ / ایگریکیشن پی جی ڈی ایم ۔ اس کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 1800 3000 4473 ، 9391932129 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔