پی جی ڈپلومہ ان مینجمنٹ کے لیے ایڈمیشن انٹرویوز

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز کے سٹی کیمپس ، عثمانیہ یونیورسٹی میں مندرجہ ذیل پی جی ڈپلومہ ان مینجمنٹ پروگرامس میں داخلہ کے لیے گروپ مباحث اور پرسنل انٹرویوز 2 اور 3 فروری کو منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ پروگرامس ہیں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ جنرل / بینکنگ ، انشورنس اینڈ فینانشیل سروسیس / انٹرنیشنل بزنس / مارکیٹنگ مینجمنٹ ، ہیومنس ریسورس مینجمنٹ اور ایگزیکٹیو پی جی ڈی ایم ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391932129 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔