نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے حکومت مہاراشٹرا کو آج ہدایات جاری کی ہے کہ وہ 14 جون کے اندر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کونسلنگ سال 2019-20ء کو فوری طور پر مکمل کرے۔ بعض طلبہ نے میرٹ لسٹ کی دوبارہ اشاعت کے بعد نئے سرے سے کونسلنگ کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔ جس پر جسٹس انڈو ملہوترا اور ایم پی شاہ پر مشتمل بینچ نے حکومت مہاراشٹرا کو ہدایات جاری کیں۔ اپیکس کورٹ کی جانب سے معافی طور پر پسماندہ طلباء کیلئے پی جی اور ڈینٹل تحفظات پر روک لگادینے پر بعض طلباء سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت نے حکومت مہاراشٹرا کو 4 جون کا نشانہ دیا ہے کہ وہ میرٹ لسٹ بشمول معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے ازسرنو تدوین کرے۔