پی ایچ ڈی اہلیتی ٹسٹ 20جنوری 2015کو مقرر

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پی ایچ ڈی اہلیتی ٹسٹ کا 20جنوری 2015 کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ پروفیسر گوپال ریڈی ڈائرکٹر پی جی ایڈمیشنس عثمانیہ یونیورسٹی نے اس بات سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ سمسٹر امتحانات کے التواء کے سبب پی ایچ ڈی اہلیتی ٹسٹ 20 جنوری 2015 سے منعقد ہوگا۔ مزید تفصیلات عثمانیہ یونیورسٹی ویب سائٹwww.osmania.ac.in پر دستیاب رہیں گے۔
امیدواروں سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔