نئی دہلی ، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی کتاب
’’Exam Warriors‘‘
کے اُردو چربہ کا رسم اجراء ہفتہ کو سینئر وزراء اور بالی ووڈ اسٹارس کی موجودگی میں کیا جائے گا، اس ایونٹ کے آرگنائزرس نے یہ بات کہی۔ وزیراعظم کی تحریر کردہ یہ کتاب امتحانات کے دوران تناؤ سے نمٹنے کیلئے والدین اور طلبہ کیلئے 25 گُروں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس ایونٹ میں مرکزی وزیر ایچ آر ڈی پرکاش جاؤڈیکر، وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان، وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی، فلم ایکٹر رشی کپور، پروڈیوسر و ڈائریکٹرو رائٹر مظفر علی اور فلم ایکٹر انو کپور و دیگر شرکت کریں گے۔