پی ایف ڈپازٹ پر شرح سود کا منگل کو فیصلہ متوقع

نئی دہلی۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) اپنے 5 کروڑ سے زائد صارفین کیلئے سال 2014-15ء کے پی ایف ڈپازٹ پر شرح سود کا امکان ہے کہ 26 اگست کو اعلان کرے گی۔ سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کا 26 اگست کو اجلاس منعقد ہورہا ہے اور شرح سود کی ادائیگی کا مسئلہ بھی ایجنڈہ میں شامل ہے۔ ای پی ایف او نے سال 2013-14ء کیلئے پی ایف ڈپازٹ پر 8.75 فیصد شرح سود فراہم کیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ 8.5 فیصد تھا۔ مقررہ طریقہ کار کے مطابق سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز ہر مالیاتی سال ایف آئی اے سی کی سفارشات کی بنیاد پر پی ایف ڈپازٹ پر شرح سود کا فیصلہ کرتی ہے۔ بورڈ کے اس فیصلے کو بعدازاں وزارت فینانس کی رضامندی درکار ہوتی ہے۔