نئی دہلی۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پی ایف منہائی ‘ ریٹائرمنٹ فنڈ کیلئے آدھار کو لازمی قرار دینے کی تجویز رکھی ہے۔ اسی بنیاد پر پی ایف اکاؤنٹس کھولے جائیں گے جہاں آجر کی توثیق ضروری نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے سے ملازم کے کئی اکاؤنٹس کو یکجا کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔ ای پی ایف او میں تمام پی ایف اکاؤنٹ نمبرس رکھنے والوں کو اسے آدھار سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔