پی ایس ایل وی سی38 راکٹ کی الٹی گنتی شروع

حیدرآباد22جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)کی جانب سے 23 جون کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑے جانے والے پی ایس ایل وی سی اڑتیس راکٹ کی الٹی گنتی جمعرات کی صبح پانچ بجکر انتیس منٹ پر شروع ہوگئی ہے ۔یہ ہندوستان کے کارٹوسیٹ ۔دو سلسلہ کا سٹلائیٹ ہے ۔اس میں تیس معاون پے لوڈس بھی ہوں گے ۔پی ایس ایل وی سی 38،کارٹو سیٹ دو سلسلہ کا سٹلائیٹ ، اس ماہ میں اسرو کا دوسرا لانچ مشن ہے ۔پی ایس ایل وی کی الٹی گنتی کے عمل کے آغاز کے موقع پر سری ہری کوٹہ میں تیز تر سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔کارٹو سیٹ دو سلسلہ کے سٹلائیٹ کے ساتھ اس کے دوسرے سٹلائیٹس ،ہائی ریزولیشن تصاویر بھیج سکیں گے جس سے ہندوستان میپنک اپلی کیشن میں خود مکتفی ہوسکے گا۔اس سٹلائیٹ میں تمل ناڈو کی نور الاسلام یونیورسٹی کا کارٹو سیٹ ٹو ای سٹلائیٹ بھی شامل ہے جسے سٹلائیٹ کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی کے ذریعہ چھوڑ اجائے۔