پی آئی او کارڈس کی تبدیلی آخری تاریخ 31 ڈسمبر

نئی دہلی ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پی آئی او کارڈس کو او سی آئی کارڈس میں مفت تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر ہے۔
کسی خرچ کے بغیر مفت تبدیل کرنے کی اسکیم اتوار کو ختم ہوجائے گی،
وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے آج یہاں یہ بات کہی۔ انھوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ حکومت نے 31 ڈسمبر کی قطعی مہلت کے بعد مزید کوئی توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عہدیدار موصوف نے شناخت مخفی رکھنے کی درخواست کے ساتھ کہاکہ 31 ڈسمبر کے بعد فیس کی ادائیگی پر کارڈوں کی تبدیلی ہوتی رہے گی۔ موجودہ طور پر اِس مہلت میں مزید توسیع کی کوئی تجویز نہیں ہے کیوں کہ تقریباً 30 لاکھ افراد میں سے اکثریت نے پہلے ہی اپنے پی آئی او کارڈس کو او سی آئی کارڈس میں تبدیل کرالیا ہے۔ وزارت داخلہ نے قبل ازیں 4 مواقع پر اِس مہلت میں توسیع کی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 2014 ء میں اِن دونوں اقسام کو ضم کرنے کا اعلان کیا۔