اسلام آباد۔ 3 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی ایرلائینز کی تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ ملک گیر پیمانے پر جاری ایرلائینز ملازمین کی ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔ ملازمین ایرلائینز کو حکومت کی جانب سے خانگیانے کی کوششوں کے خلاف صف آراء ہوگئے ہیں اور ایرلائینز ورکرس یونین نے کل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ سکیورٹی فورسیس اور پی آئی اے اسٹاف کے درمیان ہوئی جھڑپ اور بعدازاں فائرنگ میں تین ملازمین کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد ایرلائینز کے پائیلٹس بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے۔