پشاور ، 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پی آئی اے کی ایک فلائیٹ کے مسافرین بال بال بچ گئے جب نامعلوم مسلح آدمیوں نے سب مشین گنوں سے طیارہ پر فائرنگ کردی، جو سرکاری ایرلائن کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا اپنی نوعیت کا تازہ واقعہ ہے ۔ حکام نے کہا کہ آج صبح پیش آئے اس واقعہ میں طیارہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور اس نے یہاں باچاخان انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ رپورٹس میںمسافرین کی تعداد کی صراحت نہیں کی گئی۔ تاہم پی آئی اے کی ترجمان نے کوئی بھی فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فلائیٹ پشاور میں یو اے ای کے ابوظہبی سے پہنچی تھی اور ا ب سعودی عرب میں ریاض کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔ سیول ایویشن اتھاریٹی ترجمان نے بھی اس طرح کے کسی واقعہ کی تردید کردی ہے۔