ملبورن ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد ایک جوڑے کو آسٹریلیا میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دھوکہ دہی کی شادیاں ہندوستانی مردوں کے ساتھ کی ہیں تاکہ انہیں ویزا حاصل ہوسکے۔ اس کے معاوضہ کے طور پر ہندوستانی نژاد مردوں نے آسٹریلیائی دلہنوں کو 4000 سے زیادہ ڈالر ادا کئے ہیں۔ آسٹریلیائی خواتین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 4000 سے زیادہ امریکی ڈالر اور ہر ہفتہ 250 امریکی ڈالر سابق مائیگریشن ایجنٹ چیتن موہن لال مشرو کو ادا کر کے شادیاں کیں ہیں۔