لیما 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کے صدر اولانٹا حومالا نے آج نئے وزیر اعظم کو نامزد کیا اور اس طرح سابق وزیر اعظم پر جاسوسی کے جوالزام عائد کئے گئے تھے‘ اس بحران کا خاتمہ کرتے ہوئے پیڈرو کیئر یانو کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جو اب تک وزیر دفاع کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر صدر اولانٹا نے نئے وزیر خارجہ کے نام کا بھی اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز سابق وزیر اعظم انا جارا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔