پیپلز لبریشن آرمی چین کی فوجی مشقوں میں 7 میں سے 6 میں مخالف طاقتوں کی فتح

بیجنگ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کی ناقابل شکست سمجھی جانے والی پیپلز لبریشن آرمی کی حالیہ 7 جنگی مشقوں میں سے 6 میں مخالف طاقتوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ سرکاری سرکاری صدر رساں ادارہ ’ژنہوا‘ کے بموجب فوجی مشقوں میں پہلی بار پیپلز لبریشن آرمی کی ’سرخ‘ ٹیمیں مخالف طاقتوں کے مقابلہ میں جنھیں ’نیلی‘ ٹیمیں کہا جاتا ہے، 7 میں سے 6 میں شکست کھاگئی۔ ان کی پہلی مستقل ماہر دشمن طاقت بیجنگ فوجی علاقہ کی کمانڈ انونٹری بریگیڈ تھی اور جنگی مشقوں میں مخالف طاقت کی حیثیت سے حصہ لے رہی تھی۔ روزنامہ ’پیپلز ڈیلی‘ کی خبر کے بموجب جنگی مشق کے آغاز میں کسی کو بھی برآمد ہونے والے نتیجہ کا اندازہ نہیں تھا۔