پیٹ کے درد کا مجرب علاج

٭ ہمیشہ پانی پر ’’یاعظیم‘‘ ۲۱بار پڑھ کر دم کرکے پیتے رہیں، ان شاء اللہ تعالی فائدہ ہوگا۔
٭ سات بار بسم اللہ کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پینے سے بھی فائدہ ہوگا۔
٭ سورہ یونس کی آیت ۵۷،۵۸ کو لکھ کر موسمبی کے رس میں حل کریں اور اس میں مصری ملاکر پی لیں، ان شاء اللہ تعالی درد شکم دور ہو جائے گا۔
٭ سورہ لقمان کا نقش دھوکر پینا پیٹ کی تمام بیماریوں کے لئے اکسیر ہے۔
٭ سورہ صفت کی آیت ’’لافیھا غول ولاھم عنھا ینزفون‘‘ تین بار پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پلائیں، فائدہ ہوگا۔
٭ بسم اللہ کے ساتھ سورہ قدر ۱۴بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلانا پیٹ کی تمام بیماریوں کے لئے اکسیر ہے۔
٭ سورہ ’’اذاالشمس کورت‘‘ سے ’’والصبح اذا تنفس‘‘ تک سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پینے سے، ان شاء اللہ تعالی فوراً فائدہ ہوگا۔