پیٹنٹ قانون میں تبدیلی کی تجویز نہیں : وزیر کامرس

نئی دہلی۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پیٹنٹ قانون میں ترمیم لانے کے ارکان کو مسترد کردیا اور زور دے کر کہا کہ انٹلیکچول پراپرٹی رائیٹس کے تحفظ میں کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ وزیر کامرس مصنف نرملا سیتا رامن نے راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیٹنٹ قانون میں ترمیجم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انڈین پیٹنٹ قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ارکان کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ہے کہ وہ کسی بھی حصہ سے آئی پی آر میں ترمیم کی جائے۔