پینگوئنز کی خصوصیات : ٭ یہ سیاہ اور سفید سمندری پرندے ہیں جو اُڑ نہیں سکتے ۔ ٭ اُن کی لمبائی 16 سے 45 انچ ہوتی ہے ۔ ٭ ان کا وزن 1 سے 30 کلو گرام تک ہوتا ہے ۔ ٭ ان کی کچھ اقسام ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتی ہیں لیکن جو گرم پانی میں رہتی ہیں وہ دوسری جگہ منتقل نہیں ہوتیں ۔ ٭ ان کی 18 قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ ٭ یہ عام طور پر درمیانے سے لے کر بڑے قد کے ہوتے ہیں ۔ ان کے پرکشتی کے چپو کی طرح ہوتے ہیں جو اسے تیرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے پیر کے پنجے جالی دار ہوتے ہیں ۔ یہ تیرنے میں بہت طاقتور ہوتے ہے اور ان کی چونچ درمیانے سائن کی اور موٹی ہوتی ہے ۔ ٭ ان کے جسم کے بال اوپر سے نیلے سلیٹی اور نیلے کالے ہوتے ہیں اور پیٹ سفید ہوتا ہے ۔ ٭ ان میں سے بعض اقسام کا وزن انڈے دینے کے دوران حیران کن طور پر کم ہوجاتا ہے ۔ ٭ یہ عام طو رپر پتھریلے اور ریتلے ساحل سمندر پر پائے جاتے ہیں اور وہیں انڈے دیتے ہیں ۔ ٭ ان میں ہر قسم کی نسل کشی مختلف ہے ۔ ٭ ان کا گھونسلہ یا تو زمین پر ہوتا ہے یا پھر سرنگوں میں اور ان میں سے کچھ گھونسلہ نہیں بناتے ۔ ٭ مادہ ایک وقت میں 1 سے 2 انڈے دیتی ہے جن کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ان کو نر اور مادہ دونوں مل کر 33 سے 62 دنوں میں سیتے ہیں ۔ ٭ مچھلیاں اور سخت خول والے چھوٹے جانور ان کی خوراک ہیں ۔