پیلی جیکٹ مظاہرین کا 22 ویں ہفتے بھی احتجاج

پیرس ۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے شہرپیرس اورٹولوز میں حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ مظاہرین نے 22ویں ہفتے بھی احتجاج جاری رکھا۔بعض مقامات پرجلاوگھیراوبھی کیاگیاجبکہ کئی گاڑیاں بھی جلادی گئیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کوڑے دانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے آنسوگیس شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیااور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔