حیدرآباد 2 اپریل ( آئی این این ) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست میں پیشہ پر مبنی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سدی پیٹ میں منی ٹینک بنڈ کے مقام پر دھوبی برادری کے آڈیٹوریم کی تعمیر کا معائنہ کرنے کے بعد ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس برادری کیلئے 250 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ حکومت عصری ڈرائی کلیننگ مشنری بھی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔