پشاور ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 10 طلبہ اور اساتذہ جو پشاور اسمبلی میں طالبان کے ہاتھوں قتل سے بچ گئے تھے، آج تفریحی سفر پر چین روانہ کردیئے گئے تاکہ اس ہولناک تجربہ کے اثرات سے چھٹکارا پا سکیں۔ طالبان عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر ڈسمبر میں حملہ کرکے 150 افراد کو قتل کردیا تھا۔