پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلوں کا شیڈول جاری ‘ 10 مئی کو ایمسیٹ

حیدرآباد۔29ڈسمبر ( سیاست نیوز) آندھراپردیش و تلنگانہ کیلئے مختلف پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلوں کیلئے ہونے والے ٹسٹ کے مشترکہ شیڈول کا اعلان کیا ۔ اعلان کے مطابق 10مئی2015 کو ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدرنشین آندھراپردیش کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر وینو گوپال ریڈی نے کہا کہ آئی سیٹ 16مئی ‘ ای سیٹ کا 14مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اسی طرح 14مئی کو پی سیٹ ‘ 28مئی کو ایڈسیٹ ‘25مئی کو پی جی ای سیٹ ‘ 30مئی کو لائسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ قانون تقسیم ریاست کے تحت مشترکہ ٹسٹوں کے انعقاد عمل میں لانے کا حق آندھراپردیش کو حاصل ہے ۔ اسی لئے آندھرا پردیش کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے تمام ٹسٹوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ قانونی مشورہ حاصل کرنے کے بعد تواریخ کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام ٹسٹس مشترکہ طور پر منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ایمسیٹ 2015ء کو مشترکہ طور پر منعقد کرنے حکومت آندھراپردیش کے ساتھ ملکر منعقد کرنے پہل کرنے کی اپیل کی ۔