حیدرآباد ۔ یکم اپریل (پریس نوٹ) حضرت قائد ملت نواب محمد بہادر یار جنگؒ کی برسی کے موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے بروز اتوار 2 اپریل کو 4.30 بجے شام جمیع اراکین پر مشتمل وفد زیرقیادت صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت صدر دفتر سے حظیرہ مشیرآباد پہنچ کر مزار قائد ملت پر فاتحہ خوانی اور چادرگل پیش کریں گے۔