پیشوا فرقہ بواہیر کو عالمی امن ایوارڈ

ممبئی، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ بواہیر کے روحانی پیشوا سیدنا مفعدل سیف الدین کو حقوق انسانی اور سماجی انصاف کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی امن ایوارڈ برائے سال 2015 ء پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ 23 ستمبر کو منعقدہ تقریب میں جوگیندر سنگھ بھدوریہ صدرنشین آل انڈیا کونسل آف ہیومن رائٹس، لیبریئر اینڈ سوشیل جسٹس نے عطا کیا۔ جناب سیف الدین کی ہمہ گیر شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسٹر بھدوریہ نے عالمی تقسیم اغذیہ پروگرام اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کی کوششوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔