پیر کو ہلسنکی میں ٹرمپ ۔ پوٹن ملاقات برقرار

لندن 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ و روس کے صدور ڈونالڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے مابین ہلسنکی میںپیر کو ملاقات ہوگی حالانکہ امریکہ نے روس کے 12 انٹلی جنس عہدیداروں پر امریکہ کے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ وائیٹ ہاوز ترجمان سارح سانڈرس نے بتایا کہ یہ ملاقات ہنوز برقرار ہے ۔ روسی عہدیداروں پر اسپیشل کونسل رابرٹ میولر نے الزامات عائد کئے ہیں جو سابق ایف بی آئی ڈائرکٹر ہیں اور یہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔