پیر کو اردغان ۔ پوٹن ملاقات

استنبول ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے پیر کو ملاقات کریں گے۔ یاد رہیکہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب ترکی کی سرحد سے قریب باغیوں کے قبضہ والے ایک صوبہ پر شامی حکومت کے حملہ کئے جانے کے امکانات پر بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے دریں اثناء توثیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ترکی اردغان صدر روس پوٹن سے پیر کو ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ میولوت کاوسغولو نے جمعہ کے روز ٹیلیویژن پر نشر کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ دونوں صدور کے درمیان روس کے ریسارٹ شہر سوچی میں ملاقات ہوگی۔