پیر ومیں بوئنگ طیارے میںآگ ، جانی نقصان نہیں

لیما 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسطی پیروکے اڈین شہر کے جوجا کے نزدیک ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے پیرووین ایئر لائنز کے ایک بوئنگ جیٹ طیارے میں آج آگ لگ گئی جس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔پیرووین ایر لائنز نے بتایا کہ بوئنگ 737۔300 جیٹ اپنی مقررہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیما سے پرواز کرنے والے اس طیارے کے 141 مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے ۔اس حادثے صبح چار بجکر 30منٹ پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ لیما سے 265 کلومیٹر کے فاصلے پر ایگریکلچر وادی کے کافی اونچائی والے ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا۔ افسر ان اس واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ کارلوس باسبورو نے بتایا کہ طیارے رن وے پر نہیں رکا اور اسے کنٹرول کرکے رو کنے کے لئے ہوائی جہاز کے پنکھوں کا سہارا لیا گیا جس کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ہے۔ ٹی وی مناظر میں ہوائی اڈے پر طیارے سے بہت زیادہ دھواں نکلتا ہوانظرآیا۔