پیرو میں سیلاب کی تباہ کاری ، امداد کی ضرورت

لیما۔ یکم اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک پیرو نے بھیانک سیلاب اور مٹی دھنسنے کے واقعہ سے بے گھر ہوئے لاکھوں لوگوں کو راحت پہنچانے کی خاطر مزید بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس تباہی سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پیرو کے وزیر ٹرانسپورٹ مارٹن وجکارا نے سیلاب سے ہوئے نقصان کی تلافی کیلئے مزید بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور موجودہ بحران ختم ہونے کے بعد اگست یا ستمبر میں تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے گا۔ وجکارا نے کہا کہ بے گھر ہوئے لوگوں کو اب بھی پینے کے پانی، ڈبہ بند خوراک، خیمے ، ٹوائلٹ پیپر، ادویات اور دیگر لازمی اشیاء کی ضرورت ہے ۔

 

وینزویلا میں قتل کے واقعات میں اضافہ :رپورٹ
کراکس۔ یکم اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  اقتصادی اور سیاسی بحران سے دو چار جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں سال 2015 ء کے مقابلے میں 2016 ء میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق جہاں 2015 ء میں روزانہ 45 ہلاکتیں ہونے کا اوسط تھا وہیں 2016 ء میں اس میں اضافہ ہوا اور یہ اعداد و شمار روزانہ 60 تک پہنچ گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یہ اعداد و شمار 70 کا تھا جو دنیا میں سب سے زیادہ تشدد زدہ ممالک میں سے ایک ہے ۔ وینزویلا میں بڑھتے جرائم سب سے زیادہ فکرمندی کا باعث میں سے ایک ہے ۔ خاص طور پر کچی بستیوں میں بڑے پیمانے میں رہ رہے گروہوں اور ان کے درمیان باہمی تنازعات جرائم کی ایک بڑی وجہ ہے ۔اقتصادی بحران سے نبردآزما اس ملک میں بھوک سے لڑ رہے لوگ آسانی سے جرائم کی طرف راغب ہوگئے ۔