لیما ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوری طور پر نقصانات کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس زلزلے کا مرکز ملک کے شمال مشرقی شہر پوکوئیو کے نیچے 59 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی طرف سے قبل ازیں اس زلزلے کی شدت 6.9 بتائی گئی تھی۔ فوری طور پر کوئی نقصانات یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ پیرو کی فائر ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ حکام ہنوز متاثرہ علاقہ کا سروے کررہے ہیں۔