لیما26جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پیرو میں مسافر بس کے دریا میں گرنے سے جمعہ کو کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پیرو انتظامیہ نے ہفتے کو یہ اطلاع دی ۔پیرو کے نیشنل ایمرجنسی مہم سینٹر اور قومی شہری تحفظ ادارہ کے مطابق، بس میں 50 مسافر تھے ۔ امبو صوبے کے سین رافیل ضلع کے ہائی وے پر، بس کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی اور دریا میں جاگری۔ راحت رسانوں نے زخمی افراد کو اسپتال پہنچایا۔بس پیرو کی راجدھانی لیما سے سینٹ مارٹن صوبے کے تجارتی مرکز، تاراپوٹو جا رہی تھی ۔