پیرول میںمزید ایک ماہ کی توسیع دینے سنجے دت کی درخواست

ممبئی۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو 1993ء کے بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اپنی اہلیہ مانیتا کی علالت ختم ہونے تک ساتھ رہنے کیلئے پیرول میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ سنجے دت کو پونے ایرواڈا جیل سے ایک ماہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔ ان کی گرفتاری کے بعد دوسری مرتبہ رہا کیا گیا ہے ۔