پیرس

بچو! یہ خوبصورت شہر فرانس کا دارالحکومت ہے۔ شہر میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ پیرس میں سفر کا سب سے سستا ذریعہ بس اور سائیکل کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر باقی ماندہ یورپ سے شاہراہوں اور ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ جڑا ہوا ہے۔ پیرس میں سستے سے لے کر انتہائی مہنگے تک، ہر قسم کے ہوٹل موجود ہیں۔ اس شہر میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں۔ مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی سیر تو لازم ہے، اس کے علاوہ بے شمار پارکس، میوزیم، تھیٹر، شاپنگ سنٹرس اور تاریخی عمارتیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ دیگر خاص مقامات میں کیتھیڈرل آف نوٹرڈیم، سیکریڈ ہارٹ، سینٹ چیپل اور Louvre شامل ہیں۔ گزشتہ سال کم و بیش ایک کروڑ 51 لاکھ سیاحوں نے پیرس کی سیر کی۔

کھانا کھانے سے قبل پانی پینے سے بڑھتے وزن پر قابو پایا جاسکتا ہے
وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ ماہرین نے واضح کردیا ہے جو نہ تو ورزش ہے اور نہ ہی فاقہ ، بس دو گلاس پانی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے بھوک کی اشتہاء کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نتیجے میں کئی پاؤنڈ وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم تین مرتبہ کھانا کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے نہ صرف بڑھتے وزن پر قابو پانا ممکن ہے بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اس قدرتی طریقے کے استعمال کے ذریعے ادویات کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔