پیرس

یہ خوبصورت شہر فرانس کا دارالحکومت ہے۔ شہر میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ پیرس میں سفر کا سب سے سستا ذریعہ بس اور سائیکل کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر باقی ماندہ یورپ سے شاہراہوں اور ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ جڑا ہوا ہے۔ پیرس میں سستے سے لے کر انتہائی مہنگے تک، ہر قسم کے ہوٹل موجود ہیں۔ اس شہر میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں۔ مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی سیر تو لازم ہے، اس کے علاوہ بے شمار پارکس، میوزیم، تھیٹر، شاپنگ سنٹرس اور تاریخی عمارتیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ دیگر خاص مقامات میں کیتھیڈرل آف نوٹرڈیم، سیکریڈ ہارٹ، سینٹ چیپل اور Louvre شامل ہیں۔ گزشتہ سال دو کروڑ 50 لاکھ سیاحوں نے پیرس کی سیر کی۔