پیرس کی عمارت میں آتشزدگی، جھلسنے والے سات افراد میں پانچ بچے بھی شامل

پیرس ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں ایک رہائشی عمارت میں لگی آگ میں سات افراد بری طرح جھلس گئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت ہنوز خطرہ میں بتائی گئی ہے۔ آفش فرو عملہ کے بیان کے مطابق پیرس کے شمال مشرق میں واقع آبرویلٹرس میں لگی آگ میں دیگر 16 افراد جن میں دس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ عمارت کی کھڑکیوں سے بھی کئی لوگوں نے چھلانگ لگادی۔ اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ ایک ماہ قبل اسی مقام پر ایک ہاؤسنگ کامپلکس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک ماں اور اس کے تین بچے جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔