پیرس ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک زبردست گیاس دھماکے سے پیرس کے قلب میں واقع ایک رہائشی عمارت کی تین بالائی منزلیں اور چھت تباہ ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 5 افراد معمولی سے زخمی ہوئے ۔ یہ بم دھماکہ جارڈن ڈو لکسمبرگ کے قریب ہوا ۔ یہ دھماکہ حادثاتی تھا اور دھماکہ کی وجہ گیاس اسٹو میں آگ لگ جانا سمجھی جارہی ہے جس کی وجہ سے اسٹو دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ ایک عینی گواہ کے بموجب اس نے ایک زوردار دھماکہ کی آواز سنی اور اس کے بعد کثیف دھویں کا بادل اٹھتا ہوا دکھائی دیا ۔ یہ گواہ قریبی فرانڈی کلینری انسٹی ٹیوٹ کا طالبعلم ہے ۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ باوقار اسکول کی بعض کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے ۔ ایک عینی شاہد کے بیان کے مطابق جس کا نام صرف سمیر ظاہر کیا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے دریافت کرنا شروع کیا کہ کیا یہ بم دھماکہ تھا ۔ چار ماہ سے کچھ زیادہ عرصہ قبل جہادی حملے میں فہرست میں گزشتہ سال نومبر میں 130 جانیں ضائع ہوگیئں تھیں ۔ /22 مارچ کو بروسلز میں دوبارہ بم حملے کئے گئے جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی ۔ تین دن بعد فرانس نے ایک دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔