پیرس میں نواز مودی ملاقات

پیرس ۔ ۳۰  –  نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی اپنے  ہم منصب نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔پیرس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان رسمی ملاقات طے نہیں تھی تاہم اس مختصر ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مثبت قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا تھا۔