پیرس میں عرب شہزادی کے بیش قیمتی زیورات کا سرقہ

پیرس،4اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں شادی کے دوران ہوٹل سے عرب شہزادی کے 10لاکھ ڈالر کے زیورات چوری ہوگئے ۔پیرس میں ہوئی شادی کی شاہانہ تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب عرب شہزادی امیرا التاویل نے انکشاف کیا کہ اس کے ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات رٹز ہوٹل سے چوری ہو گئے ہیں۔شادی کی تقریب میں اوپرا ونفری بھی اپنے بہترین دوست گائل کنگ کے ساتھ شریک تھیں۔