پیرس میں دوسری رات بھی پُراسرار ڈرونس کی پرواز

پیرس۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی دارالحکومت پیرس پر لگاتار دوسری رات آج بھی نامعلوم و پراسرار ڈرونس اُڑتے دیکھے گئے جس کی توثیق کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب دارالحکومت میں سخت ترین چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ یہ پراسراربلا پائیلٹ ڈرونس اُڑتے ہوئے نظر آئے۔ پیرس میں گزشتہ شب ایفل ٹاورس، صدارتی محل، امریکی سفارت خانہ کے علاوہ نیوکلیئر توانائی پلانٹس پر نامعلوم ڈرونس پُراسرار انداز میں اُڑتے دیکھے گئے تھے اور پولیس انہیں پکڑنے یا کم سے کم ان کا پتہ چلانے میں بھی ناکام ہوگئی تھی۔ فرانس کے ایٹمی پلانٹس پر گزشتہ سال بھی نامعلوم ڈرونس کی پروازیں دیکھی گئی تھیں۔ حال ہی میں صدارتی محل کے علاوہ خلیج بریٹان پر بھی دیکھے گئے تھے جہاں فرانسیسی نیوکلیئر آبدوز موجود ہیں۔ اس دوران فرانسیسی حکام ان واقعات پر گہری فکر و تشویش کے ساتھ عملاً سَر کھجاتے رہ گئے کیونکہ وہ ان ڈرونس کے کسی آپریٹر کو پکڑنے نہیں سکے ہیں اور اس بات کا پتہ بھی نہیں چلا سکے ہیں کہ آیا ان ڈرون پروازوں کی نوعیت کیا ہے۔ پیرس میں گزشتہ ماہ کے مہلک حملوں کے بعد سخت ترین سکیورٹی برقرار ہے۔ پولیس ذرائع نے اے ایف پی سے کہا کہ عینی شاہدین اور سکیورٹی فورسیس وسطی پیرس میں رات کے اوقات میں کم سے کم پانچ ڈرونس کی پروازیں دیکھے ہیں۔ گزشتہ سال ایک 24 سالہ اسرائیلی سیاح کو نوترے ڈیم گرجا گھر پر ڈرون اُڑانے کے جرم میں ایک رات جیل میں گذارنے کے علاوہ 400 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔