پیرس میں امتناع کے باوجود موافق فلسطین مظاہرہ ، آنسو گیس کا استعمال

پیرس ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیرس میں ہزاروں عوام نے امتناع کی پرواہ کئے بغیر آج موافق فلسطین ریالی منظم کی جس کی وجہ سے کشیدگی بڑھ گئی اور پولیس نے احتجاجی عوام پر آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ منتظمین امتناع کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیوف نے خبردار کیا کہ بدامنی کے لیے وہ ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف تعزیری کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے باوجود تقریبا پانچ ہزار افراد نے احتجاج میں حصہ لیا اور وہ فلسطینی پرچم و بیانرس تھامے ہوئے تھے ۔۔