پیرس۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی پیرس میں مے ڈے کے موقع پر احتجاج کرنے والے تقریباً 300 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جہاں کچھ نوجوان تشدد پر اتر آئے اور انہوں نے میکڈونالڈ رسٹورنٹ کو جلا دیا اور سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے اس مارچ کا اہتمام صدر ایمانیول میکرون کے پبلک سیکٹر میں متعارف کئے جانے والی اصلاحات کے خلاف کیا تھا ۔ احتجاجی ’’ رائزراپ پبیرس اور ایوری ون ہیٹس دی پولیس ‘‘ جیسے نعرے لگارہے تھے ۔ مارچ میں تقریباً 1300 افراد نے اپنے چہروں پر ماسک پہن کر حصہ لیا اور اس طرح انہوں نے روایتی مے ڈے ریالی کے ذریعہ ورکرس کے حقوق کیلئے آویزاں پلے کارڈس اٹھاتے ہوئے انہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل پر بھی زور دیا ۔ پولیس نے پُرتشدد احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور آبی توپوں کا استعمال کیا ۔ تشدد کے اس واقعہ پر صدر میکرون نے افسوس کا اظہار کیا ۔