پیرس ۔26اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) داعش کی جانب سے پیرس کے قریبی علاقے میں چاقو کے وار سے ماں اور بہن کو قتل کر نے کی ذمہ داری قبول لی گئی ہے۔داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس کے جنوب مغربی علاقے ٹریپس میں حملہ کرنے والا شخص داعش جنگجو تھاتاہم بعض سیاسی امور کے ماہرین کی جانب سے داعش کے اعلانات پر احتیاط سے کام لینے کی تنبیہ کی گئی کیونکہ مشرقی وسطیٰ کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد سے تشدد اور معمولی حادثات میں بھی ملوث ہونے کے دعوؤںکے باعث اس پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیرداخلہ جیرارڈ کولمب کا کہنا ہے کہ وہ شخص شدید ذہنی امراض کا شکار تھا۔انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے باوجود اس حملے کو فی الحال دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔