نئی دہلی ، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عدالتِ عظمیٰ نے کسی معالے کی جلد سماعت کے لئے خصوصی ذکر (مینشنگ) کے عمل پر فی الحال روک لگا دی ہے ۔ چیف جسٹس کے طور پر کام کاج سمبھالتے ہی جسٹس رنجن گوگوئی پیر نے روز کہا کہ مینشنگ کے عمل کے لئے پیرا میٹر طے کئے جایں گے اور اس کے مطابق کسی عرضی کی جلد سماعت کا تعین کیا جائے گا تب تک صرف زندگی اور موت کے متعلق معاملوں پر ہی جلد سماعت ہوگی۔ جسٹس گوگوئی نے اُس وقت یہ بات کہی جب وکیل میتھو نیدمپورا نے چیف جسٹس کو عہدہ سمبھالنے کے لئے انہیں مبارکبادی اور ایک معاملے کی جلد سماعت درخوست کرتے ہوئے معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔